تحریک لبیک تحصیل جنڈ کا تربیتی ورکر کنونشن، کارکنو ں کی بھر پو ر شرکت
جنڈ ( نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان تحصیل جنڈ کا تربیتی ورکر کنونشن منعقد ہوا جس میں یوسی جلوال سے استاذی المکرم الحاج قاضی محمد عالم حافظ ابرار حسین قادری قاری عبدالسلام مِلک عبدالعزیز مِلک دلاور خان استاد حاجی محمد ربنواز نقشبندی حاجی بشیر احمد ٹھیکیدار مِلک ناصر محمود خان یوسی لنگر سے قاری زاھد محمود خان اعوان یوسی جابہ سے قاری نور احمد چشتی جنڈ سٹی سے خان بہادر خان صاحبزادہ وقار حسین قادری یوسی سگھ ری سے مِلک محمد نیاز علی نیازی کے علاوہ تحصیل بھر سے نمائندہ افراد نے شرکت کی ہے کنونشن سے ضلعی رہنما علامہ منظور احمد چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمدہ انتخابات میں عوام اسلام ،ملک اور قوم کی حقیقی خدمت کرنے والوں کو اپنا قیمتی ووٹ دیں تاکہ دین مصطفیٰؐ کو تخت پر لایا جاکر قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل و تعمیل کی جائے قبل ازیں قاری ابرار حسین قادری صاحبزادہ محمد جابر حیدر ودیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سید احسن محمود گیلانی پیر سید محمد عمران حیدر شاہ مخدوم صادق محمود قریشی ایم نسیم گل خٹک کے علاوہ قرب وجوارسے کثیر تعداد میںلوگوں نے شرکت کی ہے۔