نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے 3 ملزموں کیخلاف دہشتگردی کی دفعات شامل، ضمانت کی درخواستیں مسترد
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے 3 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔ 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔جیل سے ملزموں نے اپنے وکلا کے ذریعے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں جمع کرائیں۔ کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواستیں مسترد کردیں۔ ملزموں کیخلاف 16 ایم پی او، دفعہ 506 اور 355 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزموں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات لگنے کی وجہ سے کینٹ کچہری عدالت نے درخواستیں مسترد کی ہیں۔