رائیونڈ خودکش حملہ، دھماکے میں ٹی این ٹی بارود استعمال کیا گیا، ابتدائی فرانزک رپورٹ
لاہور(سٹاف رپورٹر)رائیونڈ خودکش حملے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ تیار کر لی گئی جس کے مطابق حملہ آوور کے زیر استعمال خودکش جیکٹ میں ٹی این ٹی بارود استعمال کیا گیا۔ ماہرین نے موقع سے خودکش جیکٹ کے حصے فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوائے تھے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش جیکٹ میں بال بیرنگ اور بارود مال روڈ پر ہونے والے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی خودکش جیکٹ میں استعمال کیا گیا تھا۔ رائیونڈ خودکش حملہ حالیہ چند سالوں میں ہونیوالے خودکش حملوں سے مماثلت رکھتا ہے۔ جیکٹ میں استعمال ہونیوالے بال بیرنگ بھی سابقہ حملوں کی طرز پر چھوٹے استعمال کئے گئے۔