سربراہ پاک بحریہ کی رائل سعودی نیول فورسز کے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات
لاہور(خبر نگار) پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل سعودی نیول فورسز کے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر ،ریئر ایڈمرل حامد بخیت ال جوہانی سے ملاقات کی اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز اور اسٹیبلشمنٹ کا دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور اور دو طرفہ بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں پاک بحریہ کے سر براہ نے ویسٹرن فلیٹ کمانڈ کے کنٹرول سینٹر، رائل سعودی نیول سکول اور رائل سعودی نیول فورسز کے ایوی ایشن سیٹ اپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہازایچ ایم ایس مکہ کا دورہ بھی کیا۔ پاک بحریہ کے سر براہ کا دورہ بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین موجوداشتراک میںمزید وسعت و استحکام کا باعث ہو گا۔