ایران سے فائر کئے گئے 4 مارٹر گولے پاکستانی حدود میں آگرے
کوئٹہ ( آن لائن) بلوچستان کے سرحدی علاقے پنجگور میں ایرانی حدود سے فائر کئے جانیوالے چار مارٹر کے گولے پاکستانی حدود میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے تا ہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یہاں ایرانی حدود سے فائر کئے جانیوالے 4 مارٹر گولے پاکستانی حدودمیں پنجگور کے علاقے گرک کے مقام پر خالی میدان میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے۔