عدالتوں کو سیاست میں گھسیٹنے کی عمرانی سوچ خطرناک اور شرمناک ہے: خواجہ سعد رفیق
لاہور ( این این آئی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدالتوں کو سیاست میں گھسیٹنے کی عمرانی سوچ خطرناک اور شرمناک ہے،عمران اور زرداری سازشوں سے باز نہ آئے تو جمہوریت ڈی ریل ہو سکتی ہے۔ ٹوئیٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اہم ترین قومی ادارہ ہے اور عمران خان نے بار بار پارلیمنٹ پر چڑھائی کی۔ عمران خان اور ہمنوا قومی اداروں کو لڑانے کی سازش میں ملوث ہیں۔پی ٹی آئی فاشٹ سوچ کی حامل ہے، انکی شیطانی سوچ کو شکست ہوگی۔ عمران اور زرداری میں جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے۔