عمران خان کو نشانہ بنانے کی اطلاعات پر سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کا حکم
راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) عمران خان کونشانہ بنانے کی اطلاعات سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کا حکم۔کالعدم تنظیم اور اس سے منسلک گروپوں کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کونشانہ بنائے جانے کے خدشے کے پیش نظر راولپنڈی سمیت پنجاب بھر اور وفاقی پولیس سے کہاگیاکہ عمران خان کی نقل وحرکت سمیت ان کے سیاسی پروگراموں کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کوفول پروف رکھا جائے اور سکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جائیں۔