عمران خان پیسے اور موروثی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں : عائشہ گلا لئی
دنیاپور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے کہا ہے موجودہ حکمران مظلوموں کی بد دعاؤں سے اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں ملک میں تبدیلی لانے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان بھی روایتی اور موروثی سیاست کر رہے ہیں پی ٹی آئی گلالئی مظلوم عوام کے حقوق کے لیے ظالموں کے خلاف جہاد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی پریس کلب دنیاپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عمران خان جو ملک میں تبدیلی لانے کے دعوے کرتے تھے وہ بھی پیسے کی سیاست اور موروثی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں لودھراں کے حلقے میں علی خان ترین کے علاوہ کوئی اور امیدوار نظر نہیں آیا مگر اسے بھی عوام نے مسترد کر کے ثابت کر دیا کے عوام بھی پیسے اور جاگیردارانہ نظام کی روایتی سیاست نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا ان کی جماعت ملک میں مودبانہ سیاست کو فروغ دے گی نواز شریف اور مریم نواز کا عدلیہ پر تنقید کرنا اچھی سیاست نہیں کیونکہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ملک میں کرپٹ نظام کے خلاف اب انقلابی گھنٹیاں بجنے لگی ہے جس کا اظہار عوام نے سیاستدانوں پر سیاہی اور جوتے پھینک کر شروع کردیا ہے ۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئر پرسن عائشہ گلالئی نے گزشتہ روز دنیا پورکا دورہ کیا اور درندگی کا نشانہ بن کر قتل ہونے والی 6سالہ ننھی عاصمہ کے گھر پہنچ کر مقتولہ کے والد شیخ جمیل سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا اس موقع پر عائشہ گلالئی نے کہا قصور میں ننھی زینب کے بعد ننھی عاصمہ کے ساتھ درندگی اور قتل کے واقعے پر پوری قوم ان کے ساتھ ہے پی ٹی آئی گلالئی ہر فورم پر مظلوموں کے حق میں آواز بلند کر انصاف دلائے گی انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے معصوم بچوں کے ساتھ ایسے واقعات حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے ۔