تھر میں غذائی قلت‘ سول ہسپتال مٹھی میں مزید 3بچے دم توڑ گئے
مٹھی (نامہ نگار) تھر میں غذائی قلت اور دیگر امراض کی وجہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہیں سکا ہے سول ہسپتال مٹھی میں دوران علاج مزید تین معصوم بچے جاں بحق ہو گئے ہیں ان میں10 ماہ کی لیلاں دختر پریموں ،شکوالی دختر پھوٹو عمر ایک برس اور نیس بلوچ کالونی نوکوٹ کے ساون کا بھی نومولود بچہ شامل ہے۔ اس طرح مارچ میںہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 16 ہو چکی ہے۔