اپوزیشن لیڈر کیلئے سینیٹ قاعدہ کے تحت درخواست دی‘ شیری رحمان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ کے منصب کے لئے پی پی پی کی طرف سے امیدوار شیری رحمان نے اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کے لئے درخواست سینیٹ کے قاعدہ 16 کے تحت جمع کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے اپوزیشن کو کبھی تقسیم نہیں کیا ہے۔ تمام 33 معزز ارکان سینیٹ کے جائز دستخط کے ساتھ چیئرمین سینیٹ کو درخواست دی گئی ہے۔ سینیٹر محمد علی سیف کا نام درخواست میں شامل نہیں۔