فاروق بھائی ایک شخص کے لئے35سالہ جدوجہد کو ختم کررہے ہیں، عامر خان
کراچی ( خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا ایک ایک کا رکن اصولو ں کا پابند ہے کسی ایک فر د کیلئے پو ری تنظیم کے نظم وضبط کو ختم نہیں کر سکتے ایم کیو ایم پاکستان ہر مظلوم غریب متوسط طبقہ کی نما ئند ہ جما عت ہے اس تحریک میں شہد اء کا لہو شامل ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے 18مارچ کو نشتر پارک میں ایم کیوایم پاکستان کے 34ویںیوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ کی عوامی رابطہ مہم کیلئے اورنگی ٹا ؤن میں منعقد کی گئی بڑی کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بعدازاں عامر خان نے اورنگی ٹاؤن میں ریلی اور مختلف کیمپو ں کا دورہ کیا اور شرکاء کو ایم کیوایم پاکستان کے 34ویں یوم تاسیس کی دلی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ،عبد القادر خا نز دہ ،شاہد علی ڈسٹر کٹ آرگنا ئزر عبد الحق واراکین کمیٹی اور دیگر ذمہ داران بھی مو جو د تھے ۔عامر خان نے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک شخص کیلئے فاروق بھائی اپنی 35سالہ جد وجہد اور ساکھ کو ختم کر رہے ہیں پا رٹی میں فیصلہ آئین اور میر ٹ پر کیے جا تے ہیں تنظیم میں لو گو ں کی خد مات30سے 35سال ہے تو ان کی خد ما ت کو کیسے نظر اند از کر سکتے ہے ایم کیو ایم پاکستان میر ی یا کسی ایک کی میراث نہیں یہ پا رٹی 98فیصد متوسط طبقہ کی ہے اور پو ری مہا جر قوم اصولو ں کے ساتھ کھڑی ہو ئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 18مارچ کو نشتر پارک میں ہونے والا یوم تاسیس کا جلسہ مظلوم قومیتوں کی جدوجہد کو نئی طاقت اور حوصلہ بخشے گا اور مظلوم عوام کی پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والوں کیلئے یوم تاسیس کا جلسہ ایک تازیانہ ثابت ہوگا ۔