ایم کیو ایم کا آج یوم تاسیس، دونوں گروپوں کا الگ الگ جلسوں کااعلان
کراچی(خصوصی رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے یوم تاسیس پر آج اتوار کو دو جلسے علیحدہ علیحدہ منعقد ہوں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کنوینر ڈاکٹر مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی بہادر آباد کا یوم تاسیس کا جلسہ نشتر پارک میں 4بجے ہوگا جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 34 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اتوار کو سہ پہر 3 بجے لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا جس سے ڈاکٹر فاروق ستار او ررابطہ کمیٹی کے ارکان خطاب کریں گے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام ایم کیوایم کا34واںیومِ تاسیس کراچی کے نشترپارک میںآج منایاجارہاہے جس سے ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ودیگررہنماء خطاب کرینگے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان نے کارکنان کوہدایت کی ہے کہ وہ سہ پہر4 بجے نشتر پارک پہنچ جائیں۔علاوہ ازیںرابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان نے حق پرست عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ یومِ تاسیس کے اس جلسے میںبھرپور انداز میں شرکت کرکے اپنے اتحادکاثبوت دیں۔دریںاثناء متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے شہربھرمیںپولیس کی جانب سے ایم کیوایم پاکستان کے یوم تاسیس کے سلسلے میںلگائے گئے پرچموںکواتارنے استقبالیہ کیمپوںکو ہٹائے جانے کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت کے عاقیب نااندیش ذمہ داروںنے ایم کیوایم پاکستان کوپولیس کے ذریعے سیاسی انتقام کانشانہ بناناشروع کردیاہے۔ علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت 34ویں یوم تاسیس کے موقع پر اتوار کو سہ پہر تین بجیلیاقت آباد فلائی اوور پر جلسے کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستاررابطہ کمیٹی کے ارکان اہم خطاب کریں گے، ، پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں جلسے کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے اجازت مل گئی ہے،ایم کیو ایم پاکستان کے اس جلسے کے حوالے سے شہریوں میں بہت زیادہ جوش و خروش نظر آرہا ہے، ایم کیو ایم کے کار کنوں نے فلائی اوور پر جلسے کی تیاری شر وع کردی ہے، اطراف کی عمارتوں پر ایم کیو ایم اور پاکستان کے پرچم لہرا رہے ہیں، ایم کیو ایم کے کار کنوں، ذمے دران کے علاوہ عوام کا جوش و خروش قابل دید ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ کراچی اور ایم کیوایم کی روایتی سیاسی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ہوگا۔