جارجیامیں چیئر لفٹ نے اچانک رفتار پکڑ لی، گرنے سے 10 افرادزخمی
تبلیسی(این این آئی)جارجیا میں چیئر لفٹ نے اچانک رفتار پکڑ لی، گرنے سے 10 افرادزخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جارجیا کے اسکی ریزورٹ میں نصب چیئر لفٹ نے اچانک رفتار پکڑ لی جس کے باعث کئی افراد چیئر لفٹ سے نیچے گر گئے جس سے 10 زخمی ہوگئے ۔