دہشت گرد اعلی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں‘ سائبر انٹیلی جنس تعاون ضروری ہے: آسٹریلیا
سڈنی (اے ایف پی) آسٹریلیا کے وزیر داخلہ پیٹر ڈوٹن نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد اعلیٰ ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں اور خفیہ ایجنسیوں کو ایسے خطرناک کا سامنا ہے۔ وہ گزشتہ روز آسیان کی خصوصی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا آسیان کو ملکر ایسے خطرات کا جواب دینا چاہئے دہشت گردی علاقائی مسئلہ نہیں رہا شدت پسند ’’ڈارک ویب‘‘ استعمال کر رہے ہیں داعش اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ذریعے نئے ارکان کو انتہا پسند بنا کر بھرتی کر رہی ہے۔ دہشت گردی سرحدوں سے پار جا چکی ہے۔ ایک مسئلہ یہ بھی ہے جہادیوں کو عراق اور شام سے نکالا جا رہا ہے سائبر انٹیلی جنس تعاون ضروری ہے حالیہ برسوں میں آسٹریلیا میں دہشت گردی کے 6 واقعات ہو چکے ہیں۔