پاکستان مسلم امہ کا اہم ستون اور خوبصورت ملک ہیں،عادل المعاودہ
اسلام آباد(خبر نگار)بحرین کی شوریٰ کونسل کے رکن عادل المعاودہ نے کہا ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے اورشاندار طریقے سے ترقی کر رہا ہے ۔ موٹروے پولیس کی کا کر دگی قابل فخر ہے اور بلاشبہ موٹروے پولیس روڈ یوزرز کے سفر میں آسانیاں پیدا کرنے کے علاوہ انکی حفاظت کر کے عظیم کام سرانجام دے رہے ہیں۔ موٹروے پولیس کی کامیابی ہم سب کے لئے باعث فخراور مسرت ہے ۔ بحرین کی حکومت اور عوام ہمیشہ مملکت پاکستان پر فخر محسوس کر تی ہے اور پاکستان مسلم امہ کا ایک اہم ستون ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوںنے موٹروے سروس ایریا کلر کہار کے دورہ کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکر یم ، ڈی آئی جی موٹرویز محمد عمر شیخ ، ایس ایس پی M-2وحید الرحمن خٹک ان کے ہمراہ تھے ۔ ممبر آف شوریٰ کونسل آف بحرین عادل المعاودہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہامحنت سے کام کرنے والوں کے درمیان میں آکر ناقابل یقین خو شی ہو رہی ہے ۔بحرین کے عوام اور حکومت پاکستان کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ممبر آف شوریٰ کونسل آف بحرین عادل المعاودہ نے اس مو قع پر وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکر یم اورڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد عمر شیخ کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ۔ وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکر یم نے اپنے خطاب میں کہا ہم ممبر آف شوریٰ کونسل آف بحرین عادل المعاودہ کو عوام اور پاکستانی حکومت کی طر ف سے خوش آمدید کہتے ہیں ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکر یم اور ڈی آئی جی موٹرویز محمد عمر شیخنے ممبر آف شوریٰ کونسل آف بحرین عادل المعاودہ کو موٹروے پولیس کی طرف سے یاد گاری شیلڈ پیش کی۔