پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی مہم جاری، عوام کا زبردست جوش و خروش
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی ضلع اسلام آباد کے زیراہتمام یونین کونسل 5اور 6 میں رکنیت سازی کیمپ لگائے گئے۔ انتظامی امور راجہ شفیق نائب صدر پی پی ضلع اسلام آباد نے ادا کئے۔ یوسی 5 کیلئے زاہد محمود عباسی صدر اور سید احسن سجاد شاہ سیکرٹری جبکہ یوسی 6 کیلئے راجہ ارسلان ظہیر صدراشفاق عباسی سیکرٹری جنرل منتخب کیئے گئے۔ سیکرٹری اطلاعات ملک سجاد کے مطابق رکنیت سازی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ بہارہ کہو سے آج بڑا جلوس کوٹلی ستیاں جلسہ میں بھی شرکت کرے گا۔ ملک سجاد نے کہا کہ عوام جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔