سیاسی خواتین جنسی حراسگی کا شکار، میری کتاب تہلکہ مچا دے گی، ریحام
لندن (اے این این) تحریک انصاف کے سربراہ عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ میری الیکشن سے پہلے آنے والی کتاب سیاسی میدان میں تہلکہ مچا دے گی ۔غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ ہ پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیاست میں خواتین کو ہراساں کیا جانا معمول بن چکا ہے اور جسمانی تعلقات کی بنا پر خواتین کو پارٹی عہدے دئے جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسگی کے باعث ہی کئی خواتین سیاستدانوں کو سیاست سے الگ ہونا پڑتا ہے۔ریحام خان نے کہا کہ ان کی کتاب ان کی زندگی کی کہانی ہے جس میں ان کی شادیوں کے تجربے بھی شامل ہیں۔ میں نے کبھی تحریک انصاف کی سیاست میں حصہ نہیں لیا ، میں نے وہی کیا جو دنیا بھر کے سیاستدانوں کی بیگمات کرتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں آزاد صحافت کرنا بہت مشکل ہے۔جرمن خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں ریحام خان نے دعوی کیا کہ پاکستان میں اگر انتخابات ہوئے تو میری کتاب انتخابی نتائج پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔کتاب سیاسی میدان میں تہلکہ مچا سکتی ہے۔ دریں اثنا عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ریحام خان نے ماضی کی باتوں کو چھیڑا تو اس سے الیکشن میں فائدہ تحریک انصاف کا ہی ہوگا۔مقامی نیوز ویب پورٹل کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے متعلق ایک سوال کا جواب دیا گیا۔ ریحام خان کی بیان بازی سے تعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سب کا فائدہ تحریک انصاف کو ہی ہوگا۔