عمر اکمل کا لاہور قلندرز کے ساتھ بھی سفر تمام ہوتا دکھائی دے رہا ہے؟
شارجہ(سپورٹس ڈیسک ) لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ آخری میچز میں نہ صرف عمر اکمل کو میچز سے ڈراپ کیا بلکہ انہیں ہوٹل تک محدود کردیا تھا۔ عمر اکمل رواں ایونٹ کے 5میچز کھیل کر صرف 57رنز ہی بنا پائے۔پشاور زلمی کیخلاف میچ میں بڑے مضحکہ خیز انداز میں رن آؤٹ ہونے پر انگلیاں اٹھیں، مینجمنٹ نے ان کو ڈراپ کرکے میدان میں لانے سے بھی گریز کرتے ہوئے ٹیم ہوٹل تک محدود کردیا،ان کے بغیر ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوتی گئی، پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کا موقع تو ہاتھ سے نکل گیا لیکن شکستوں کا سلسلہ ضرور ختم ہوگیا۔’’کرک انفو‘‘ کے مطابق ڈراپ ہونے کے باوجود عمراکمل کو ملنے والے ایک لاکھ 60ہزار ڈالرز کو کوئی خطرہ نہیں تھا تاہم سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے کے بعد اب پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے ساتھ بھی ان کا سفر تمام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔