بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا رویہ ناقابل قبول اور افسوسناک ہے، سری لنکن چیف
کولمبو (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ کے سربراہ تھیلانگا سوماتھیپالا نے کہا ہے کہ سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا میزبان ٹیم کے خلاف اہم میچ کے دوران رویہ ناقابل قبول اور انتہائی افسوسناک ہے۔ تمام کھلاڑی اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں اسلئے انہیں چاہیے کہ اپنے اندر برداشت پیدا کریں۔