سندھ میں274 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے‘ سینیٹر رمیش کمار
کراچی (وقائع نگار) سپریم کورٹ میں دوران سماعت مسلم لیگی اقلیتی سینیٹر رمیش کمار نے چیف جسٹس پاکستان کی اجازت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پانی نہیں ہے لیکن شراب کی ندیاں بہہ رہی ہیں رول آف لاء نہیں ہے۔ سندھ میں274 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ آگئی ہے سندھ میں اپوزیشن لیڈر بھی اپوزیشن کا نہیں ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے رمیش کمار کو اصل موضوع سے ہٹ کر بات کرنے پر روک دیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ سیاست کہیں اور جاکر کریں آپ کی حکومت ہے اور اپنے مندر کی حفاظت تو آپ کر نہیں سکے۔ کٹاس راج میں عدالت نے آپ کی ہیلپ کی ہے۔ مسٹر رمیش کمار آپ جائیں اور اپنی نشست پر تشریف رکھیں۔
رمیش کمار