حکمرانوں سے عوامی مسائل کے حل کی کوئی تو قع نہیں ، مصطفی کما ل
کراچی (خصوصی رپو رٹر)پاک سر زمین پا رٹی کے چیئر مین سید مصطفی کما ل نے کہا ملک کی ترقی اور خوشحا لی دیر پا امن سے منسلک ہے، پاکستان کی تا جر برادری نا منا سب حالات کے باوجو د ملک میں تجا رتی سر گرمیو ں پر خراج تحسین ہے ، ان تما م تر حا لات کے باوجو د ہماری حکو مت کی غیر ذمہ داری کاعا لم یہ ہے کہ ان کے وفاقی وزیر کہتے ہیں پی آئی اے خریدنے والے کو اسٹیل مل ساتھ فری میں دیں گے جیسے یہ ان کی خا ندانی جا گیر کا حصہ ہے ۔عوام اب ان تما م روایتی سیا ستدانوں کو آزما چکے ہیں اور ن کا کا ر کر دگی سے انتہا ئی مایوس ہیںحکمرانوں کو احساس ہی نہیں کہ ایک غریب آدمی آج کس مشکل سے اپنے بچوں کو پال رہا ہے ، کتنے فیصد لو گ اپنے بچوں کو منرل واٹر پلا نے کی مالی استطا عت رکھتے ہیں ؟آج اقوام متحدہ کی رپو رٹ کے مطا بق پاکستان میں دہشت گردی سے زیا دہ مسئلہ پینے کے صاف پا نی کی عدم دستیابی ہے جو کہ پوری قوم خا ص طور پر سندھ کے شہری علا قوں کے لئے لمحہ فکر یہ ہیی ان حکمرانوں سے آئندہ آنے والے بڑے مسائل کی پلا ننگ تو بہت دور کی بات ہے عوام کو مو جو دہ مسائل کے حل کی بھی کوئی تو قع نہیں رہی ۔ان خیا لات کااظہار پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کما ل نے ڈی سی آر سی میں تاجر برادری کے معززین کی جا نب سے منعقد تقریب میں مو جو دہ شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پر پارٹی صدر انیس قائم خا نی ، سیکر یٹری جنر ل رضا ہارون ، سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد ، ممبر نیشنل کونسل و ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ بھی ان کے ہمر اہ مو جود تھے ۔دریں اثناء پاک سر زمین پا ر ٹی کے مر کز ی شعبہ جات کے ذمہ داران کا اجلاس پاکستان ہائوس میں منعقد ہو اجس کی صدارت پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے کی ، اجلا س میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاک سر زمین پارٹی 22 مارچ ء کو دوسرا یو م تاسیس میر پور خا ص میں شاندار طریقے سے منائے گی ۔
مصطفی کما ل