سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کا ہی ہوگا، فواد چوہدری
اسلام آباد (ا سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں فواد چوہدری اور سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ سینٹ میں نیا پوزیشن لیڈر تحریک انصاف کا ہی ہوگا تمام جماعتوں کو اس معاملے میں ایک پیج پر ہونا چاہئے بلوچستان سے چیئرمین سینٹ منتخب ہوجانا ہماری اخلاقی فتح ہے آج تک صوبہ بلوچستان سے کوئی چیئرمین سینٹ کے عہدے پر نہیں آیا تھا جس کا اعتراف صادق سنجرانی نے اپنے انتخاب کے بعد اس طرح کیا کہ اگر عمران خان ساتھ نہ دیتے تو کوئی اور جماعت ان کا ساتھ نہ دیتی انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو اسلام آباد میں گرینڈ ایمبیسیڈر ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ اداروں کی تباہی کیلئے قانون لانا چاہتی ہے وزیر اعلیٰ کے پی کے نے عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کیا فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے سینٹ میں نئے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے سینیٹر اعظم سواتی کو نامزد کیا ہے پوری قوم کی نظریں اس وقت فاٹا کے ارکان کی طرف ہیں ہم امید کرتے ہیں کے فاٹا کے سینیٹرز درست فیصلہ کریں گے عمران خان نے چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں سیاسی تدبر کا مظاہرہ کیا سینٹ میں اب قائد حزب اخلاف کا عہدہ لیناتحریک انصاف کا حق ہے پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کی طرف سے چیئرمین سینٹ کو لکھا گیا خط کیلبری فونٹ پارٹ ٹو ہے فاٹا کے سینیٹرز اب درست فیصلہ کریں کیونکہ ان کی طرف پوری قوم کی نظریں ہیں شہباز شریف نے پنجاب میں900 ارب روپے خرچ کردئے لیکن صوبے میں تعلیم و صحت کی خستہ حالی سب کے سامنے ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میاں نواز شریف کے مقدمات اب اختتام کی جانب ہیں شریف خاندان نے لندن میں اپنی جائیداد تسلیم کی ہے جبکہ بیٹے باہر ہیں اور میاں نواز شریف بیٹی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوتے ہیں اور بیٹی سے سیاست شروع کرادی ہے حسن نواز نے16 کمپنیوں کی ملکیت کا اعتراف کیا ہے جن میں300 ارب روپے منتقل ہوئے۔
فواد چوہدری