پی ایس ایل کوالیفائر‘آج اسلام آباد اور کراچی مدمقابل ہوں گی
شارجہ(آئی این پی ) پاکستان سپر لیگ میںآج اتوار کو کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیگ میچز میں 14 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کراچی کنگز 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ کوالیفائر میں جو بھی ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کے پاس ایک موقع ہوگا اور وہ ایلمنیٹر ون کی فاتح ٹیم سے پنجہ آزما ہو گی۔ ایلمنیٹر ون میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیمیں 20 مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایلمنیٹر ٹو 21 مارچ کو لاہور جبکہ فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔