ورلڈ کپ کوالیفائر، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ آج ہوگا
ہرارے(آئی این پی ) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرکے سپر سکسز مرحلے میںآج اتوار کو آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ سپر سکسز مرحلے میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم تین میں سے دو میچ جیت کر دوسرے اور آئرلینڈ تین میں سے ایک میچ جیت کر چوتھے نمبر پر ہے۔ ایونٹ میں پرسوں پیر کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔