نواز ، زرداری پارٹنرشپ کے خاتمے کیلئے عمران خان کا جادو چل گیا ہے‘ محفوظ النبی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینیٹ کیلئے خفیہ رائے شماری کی منطق ناقابل فہم ہے‘ ایوان بالا کے اراکین کا انتخاب براہ راست عوامی ووٹ کا حقیقی تقدس ہے ۔ PTI کے سربراہ عمران خان کی تجویز پر عملدرآمد سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے ان خیالات کا اظہار رابطہ فکر فردہ کے ممتاز سیاسی تجزیہ کار محفوظ النبی خان نے ایک پریس ریلیز میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں نواز ، زرداری پارٹنرشپ کا خاتمے کیلئے عمران خان کا جادو چل گیا ہے۔