میٹرک کے امتحانی نظام کو شفاف بنایا جائے ‘ تنظیم اساتذہ پاکستان
کراچی (خصوصی رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان کراچی کے صدر پروفیسر سید مظہر حسین‘ جنرل سیکریٹری پروفیسر نہال اختر نے چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری اسکول کراچی ‘ وزیر تعلیم سندھ
اور وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ میٹرک کے امتحان کو نقل سیپاک کرنے کیلئے اپنا کردار اداکریں جس طرح انہوں نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے موقع پر کردار ادا کیا تھا تاکہ سندھ میں بھی معیار تعلیم کو بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں کہا کہ امتحانات کے شروع ہونے سے قبل ہی نقل مافیا سرگرم ہو چکاہے۔ سیکنڈ ری بورڈ کے چند اہل کار ‘ پرائیویٹ اسکول کے مالکان کے گٹھ جوڑ کی بناء پر من پسند امتحانی مراکز قائم کیا جارہا ہے۔ گزشتہ امتحانات کے دوران مشاہدہ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ امتحانی مراکز میں طلبہ سے رشوت لے کر انہیں نقل کرنے کا مواد فراہم کیا جاتا رہا ہے جبکہ مخصوص طالب علموں کیلئے مخصوص کمرہ بھی مختص کرنے کی شکایت ہے۔