کاشتکار بہتر پیداوار کیلئے آف سیزن مینجمنٹ فارمولا اپنائیں: ترجمان محکمہ زراعت
لاہور (نیوز رپورٹر) کپاس کے کاشتکار آئندہ آنے والی فصل کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے آف سیزن مینجمنٹ فارمولا پر عمل کریں۔کپاس کے اَن کھلے ٹینڈوں اور ڈوڈیوں کے بروقت خاتمہ سے گلابی سنڈی کے حملے کا تدارک ہو جاتا ہے ۔جننگ فیکٹریوں سے کپاس کے کچرے کی تلفی کو یقینی بنائیں۔