لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل کے ایک اور مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے کیس مزید سماعت کیلئے سیشن عدالت کو بھجوا دیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے روبرو درخواست گزاروں ملزمان حسیم، عامر وغیرہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ انہوں نے کسی سے بلیک میل کرکے یا ڈرا دھمکا کر پیسے نہیں لئے اور نہ ہی پولیس تفتیش میں ایف آئی آر نمبر 2018 /15 میں لگائے گئے الزامات ثابت ہوئے ہیں لہذا عدالت دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے اور کیس کو عام سیشن عدالت میں سماعت کیلئے بھجوائے۔عدالت نے ریکارڈ چیک کرنے اور فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس مزید سماعت کیلئے سیشن کورٹ کو بھجوا دیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024