حکومت نے ایئر مارشل سہیل امان کو ایئر چیف کے عہدے پر ترقی دے دی، کل اپنے عہدے کا چارج لیں گے
ترجمان وزیر اعظم ہائوس کے مطابق ایئر مارشل سہیل امان کو ایئر چیف کے عہدے پر ترقی دینے کےلئے وزیر اعظم نے سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی جس کی صدر نے منظوری دے دی ہے، ایئر مارشل سہیل امان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ہونگے، دوسری طرف پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئر مارشل سہیل امان اس وقت ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف آپریشنز کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے اور انہوں نے انیس سو اسی مین پاک فضائیہ میں بطور فائٹر پائلٹ کمیشن حاصل کیا تھا،ایئر مارشل سہیل امان کمبیٹ کمانڈرز کالج سکول،ایئر وار کالج اینڈ رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز یو کے سے تربیت یافتہ ہیں جبکہ انٹرنیشنل سٹڈیز میں کنگز کالج یو کے اور سٹرٹیجک سٹڈیز میں ایئر وار کالج سے ماسٹرز کیا ہے،پاک فضائیہ میں ایئر مارشل سہیل امان فائٹرز سکوارڈن کی کمانڈ سمیت کئی اہم عہدوں پر فراض سرانجام دے چکے ہیں انکی خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان نے ہلال امتیازملٹری،ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا ہے-