صدیق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ شائننگ کرکٹ کلب نے اختر عبدالرحمن میموریل کلب کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)صدیق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں شائننگ کرکٹ کلب نے اختر عبدالرحمٰن میموریل کلب کیخلاف8 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔ شائننگ کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر130 رنز بنائے، محمد سعید نے 42 اور ہمایوں فرحت نے 18 رنز بنائے۔ اختر عبدالرحمن میموریل کرکٹ کلب کی ٹیم9 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنا سکی۔