پاکستان ‘ انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز منسوخ
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز رواں سال اگست میں منعقد ہونا تھی اور انگلینڈ کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات جاری تھے تاہم انگلینڈ نے موسم گرما میں ٹیم کو ٹریننگ اینڈ کوچنگ پروگرامز ترتیب دیدیا اس لیے یہ مذاکرات اور سیریز منسوخ ہوئی ہے حکام کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ ٹیموں کے درمیان سیریز اگلے سال 2014ءمیں متوقع ہے۔