اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت ہی مسلمانوں کو مسائل سے چھٹکارا دلا سکتی ہے: ملی مجلس شرعی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مجلسِ شرعی کے زیرِ اہتمام تمام مکاتب ِفکر کے علماءکرام کا یک اجتماع جامعہ اسلامیہ جوہر ٹاو¿ن میں ہو ا جس میں علماءکرام نے سانحہ¿ بادامی باغ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ اور اس کے رسولکی اطاعت ہی مسلمانوں کو مسائل سے چھٹکارا دلا سکتی ہے، اُس ذات ِگرامی کے نام پر جو رحمة للعالمین تھی کسی کو بہیمیت اور ظلم وجبر کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اجلاس کی صدارت مولانا مفتی محمد خاں قادری نے کی جب کہ نقابت کے فرائض مولانا ڈاکٹر محمد امین نے ادا کئے۔ گوجرانوالہ سے مولانا زاہد الراشدی، جماعة الدعوة کے مولانا امیر حمزہ، جامعہ لاہورالاسلامیہ کے مولانا حافظ حسن مدنی، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید پراچہ، جامعہ اسلامیہ کے علامہ خلیل الرحمان قادری اور مولانا جمیل الرحما ن اختر نے اجلاس میں شرکت کی۔