سنی اتحاد کونسل کا اپنے منشور کو انگریزی، سندھی پشتو اور بلوچی زبانوں میں شائع کرنے کااعلان
لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے منشور کو انگریزی، سندھی، پشتو اور بلوچی زبانوں میں شائع کیا جائے گا۔ منشور کے ترجمے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل ”روٹی کپڑا اور مکان، سب کا ضامن ہے قرآن“ .... ”ہر دکھ کی دوا ہے نظامِ مصطفی“.... ”مانگ رہا ہے ہر انسان، زندہ رہنے کا سامان“ جیسے نعروں پر انتخابی مہم چلائے گی اور عوامی بیٹھک کے نام سے ملک بھر میں انتخابی دفاتر قائم کئے جائیں گے۔