اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) عسکری امور کے ماہر و آئی ایس آئی کے سابق لیفٹیننٹ جنرل حمید گل نے کہا کہ امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کی رہائی سقوط ڈھاکہ کے بعد دوسرا سقوط ڈھاکہ کے مترادف ہے ریمنڈ ڈیوس رہائی سے قوم کے چہرے پر سیاہی مل دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو نیشنل یوتھ کانفرنس کے زیر اہتمام امریکی اہلکار کی رہائی کے خلاف پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مظاہرے کی قیادت جنرل حمید گل ان کے صاحبزادے چیئرمین نیشنل یوتھ کانفرنس عبداﷲ گل نے کی مظاہرین میں جنرل حمید گل کی علیل اہلیہ‘ صاحبزادہ عمرگل اور اہل خانہ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل حمید گل نے کہا کہ آج پاکستان نے ایک جاسوس کو چھوڑ دیا امریکہ کا آئندہ ہدف پاکستان کی نیوکلئیر صلاحیت ہے امریکہ پاکستان کو نیو کلیئر صلاحیت سے محروم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے ذمہ دار تمام سیاستدان اور ادارے ہیں ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف آج پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے پی ایم اے میں فوج کی وردی پہنتے وقت جو حلف اٹھایا ہے عمر بھر اس کی پاسداری کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024