سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بجٹ اجلاس کے بعد ایوان میں افغان پالیسی پر بریفنگ کی رولنگ جاری کر دی۔ یہ معاملہ جمعے کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اٹھایا گیا تھا اور انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں افغانستان سے متعلق موجودہ حکومت کی پالیسی پر تحفظات ہیں۔ اوپن یا ان کیمرہ اجلاس میں پارلیمنٹ کو بریفنگ دی جائے۔ اسد قیصر نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مناسب بات کی ہے بجٹ اجلاس جاری ہے۔ ہاؤس کا یہ استحقاق ہے کہ اسے افغان پالیسی سے آگاہی ہو۔ بجٹ کے بعد افغان پالیسی پر بریفنگ ہو گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38