گوجرانوالہ:خواتین کو ہراساں کرکے پرینک ویڈیوز بنانے والا پکڑا گیا
گوجرانوالہ+ گکھڑ منڈی (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) ایس پی صدر ڈویژن عبدالوہاب کی قیادت میں تھانہ گکھڑ منڈی پولیس نے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے کوٹ نورا روڈ پر گرلز ڈگری کالج کے سامنے خواتین اور طالبات کی زبردستی ویڈیو بنانے انکے ساتھ فحش حرکات کرنے کے الزام میں حسین بٹ سکنہ گوجرانوالہ کی تحریری در خواست پر محمد علی انصاری سکنہ محلہ شاہ سلیمان گکھڑ اور اسکے تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ ملزم پرینک ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے کا عادی ہے اور اس کے فیس بک پر11لاکھ فالورز ، یوٹیوب پر 3 لاکھ 23 ہزار مداح ہیں ملزم شہرت اور فالوورز بڑھانے کے لیے خواتین کو ہراساں کرکے پارکس ،شاپنگ مالز ، مین شاہراہوں سمیت گلی محلوں میں پرینک ویڈیو بناتا تھا ایس پی صدر ڈویژن عبدالوہاب نے کہا کہ شہرت کے نام پر خواتین کی ہراسمنٹ اور تذلیل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔