ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیے جانے والے میچ میں قلندرز کی بیٹنگ کا آغاز سہیل اختر اور فخر زمان نے کیا۔ پانچویں اوور میں سہیل اختر 21 رنز بناکر الیاس کے ہاتھوں ایل بی ڈبیلو ہوگئے جبکہ آٹھویں اوور میں فخر زمان عماد وسیم کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں ںے 19 رنز بنائے۔ ان کے بعد آنے والے آغا سلمان ایک رنز بناسکے اور رن آؤٹ ہوگئے۔بین ڈنک نے چھ رنز بنائے اور نور احمد کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ اسی طرح 13 ویں اوور میں محمد حفیظ بھی نور احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 36 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔ٹم ڈیوڈ نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 14 گیندوں پر 34 رنز بنائے جن میں 3 چھکے اور دو چوکے شامل ہیں۔ جمیز فالکنر نے 33 رنز بنائے جن میں تین چھکے بھی شامل ہیں جب کہ راشد خان نے 11 رنز اسکور کیے۔قلندر کی ٹیم 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی اور 177 رنز کا ہدف حاصل نہ کرسکی۔
اس سے پہلے ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا۔بابر اعظم نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، مارٹن گپٹل 31 گیندوں پر 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔شرجیل خان 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، نجیب اللہ زاران بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، چیدوک والٹن کو 10 رنز پر راشد خان نے بولڈ کیا۔عماد وسیم 30 اور دانش عزیز 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی.