ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا۔بابر اعظم نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، مارٹن گپٹل 31 گیندوں پر 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
شرجیل خان 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، نجیب اللہ زاران بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، چیدوک والٹن کو 10 رنز پر راشد خان نے بولڈ کیا۔عماد وسیم 30 اور دانش عزیز 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی.