پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین خریدنے کے معاہدے کر لیے ہیں ۔قومی ادارہ صحت کے مطابق 2کروڑ75لاکھ سے زائد ڈوز خریداری کے معاہدے طے پائے ہیں جس میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینو شامل ہیں۔ چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سائینو فارم کی 2 کروڑ 30لاکھ ڈوز کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے ۔سائینوفارم پاکستان کودسمبرتک مرحلہ وارویکسین فراہم کرے گی جبکہ کین سائنو سے 20 لاکھ سے زائد تیار ویکسین اور خام مال کامعاہدہ طے پایا۔پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز خریداری کی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024