بااثر گروپ نے چرچ کی جائیداد پر قبضہ کرلیا ،کاروائی کی جائے :پادری چرن
خانیوال(نمائندہ خصوصی) چک نمبر 136/16 ایل کی رہائشی پادری چرن نے الزام عائد کیا ہے کہ 22سال سے مقامی بیت عینا چرچ میں بطورپادری ڈیوٹی دے رہی ہوں۔ لاہور کے رہائشی افراہیم ہدایت نامی شخص نے درجنوں افراد کے ہمراہ چرچ پر قبضہ کرلیا اور چرچ کے ملحقہ رقبے پر دیوار بناکر ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہاہے۔ یہ بااثر افراد پہلے بھی لاہور میں موجود ایک چرچ پر قبضہ کرکے فروخت کرچکے ہیں۔ اہل علاقہ شہباز ایل ون، صغیل، ایرزک سمین، اقصیٰ، بشریٰ، ٹون سینانے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔