دنیا بھر میں کورونا کے وارجاری ، برازیل میں ایک روزمیں 1209 افرادلقمہ اجل بن گئے۔ کورونا سے دنیا بھرمیں ساڑھے4 لاکھ سےزائد افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے مریضوں کی تعداد 89 لاکھ سےتجاوزکر گئی ۔
دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا ، مہلک وائرس سے دنیا بھرمیں اب تک اموات کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزارسے زائد ہوچکی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 64لاکھ 85 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ امریکا میں کورونا سے مزید 809 اموات کےبعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 19ہزار تک جا پہنچی ۔ امریکا میں مریضوں کی تعداد22 لاکھ 34 ہزار471 ہوچکی ہے۔ برازیل میں اموات خطرناک حدتک بڑھ گئی، برازیل میں ایک روزمیں ایک ہزار209 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ مجموعی تعداد46 ہزار سے زائدہوچکی ہے ،برازیل میں مریضوں کی تعداد9 لاکھ 60ہزار309 ہے۔
روس میں 7ہزار سے زائد افرادہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے، بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے ، بھارتی وزارت صحت اور خاندانی بہبودکے مطابق بھارت میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 3لاکھ 67 ہزار264 ہوچکی ہے ، جبکہ مزید 341 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12ہزار سے تجاوزکرگئی ہے
اٹلی میں کورونا سے 34ہزار448 افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 2لاکھ 37 ہزار سے زائدہوگئی ۔ اسپین میں 27 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ اسپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 91 ہزار 763 ہوچکی ہے ۔ فرانس میں کورونا سے 29 ہزارسے زائد اموات اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ57 ہزار سے زائدہے۔ برطانیہ میں کوروناسے 42 ہزارسے زائد افرادہلاک اور2 لاکھ 99ہزارسے زائدافراد متاثر ہیں ۔ کورونا سے جرمنی میں 8927، ،پیرو 7,257اورمیکسیکو 18310 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
ایران میں 9ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک جبکہ 195,051 متاثر ہوئے ہیں ۔ سعودی عرب میں 1091 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ41 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ترکی میں 4,861 سے زائدافراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 82 ہزارسے تجاوز کرگئی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024