مشکل حالات میں ٹیکس فری بجٹ حکومت کا انقلابی اقدام : راجہ الطاف
چکری(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن راجہ محمد الطاف آف رنیال نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ٹیکس فری بجٹ حکومت کا انقلابی اقدام ہے جس میں کاروباری طبقے کو آسانیاں اور روزگار کے مواقع پید اہوں گے عام آدمی کو اس میں اچھا خاصا ریلیف فراہم کیا گیا ہے عام استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں میں چھوٹ دی گئی ہے موجودہ بجٹ پر تنقید کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور عالمی حالات کی تحقیق کریں کرونا جیسی وبا نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے نوائے وقت کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے بھی اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں جس سے خوشحالی کے اک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔
ہمارے قائد وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے علاقائی پسماندگی کے خاتمے اور علاقے کی تقدیر بدلنے میں پہلے بھی بھرپور کردار ادا کیا ۔