برطانیہ:’’ڈیکسا میتھا سون‘‘ دوا کرونا مریضوں کیلئے کامیاب ثابت ہو رہی ہے: محققین
لندن (اے پی پی) برطانیہ کے محققین کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے شواہد ملے ہیں کہ ایک دوا کووڈ انیس مرض میں مبتلا افراد کی زندگی بچانے میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی ریسرچرز کا کہنا ہے کہ 'ڈیکسامیتھاسون' نامی ایک دواشدید بیمار افراد کی زندگیاں بچانے میں کامیاب ثابت ہو رہی ہے ، اس تحقیق کے دوران دو ہزار ایک سو چار مریضوں کو علاج کے دوران یہ دوا دی گئی تھی اور ان مریضوں کا موازنہ ان چار ہزار سے زائد مریضوں سے کیا گیا تھا جن کا معمول کا علاج کیا جارہا تھا،تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ اس نے ایسے افراد میں اموات کو 35 فیصد کم کیا جنہیں سانس لینے کے لیے مشین کے سہارے کی ضرورت تھی ۔