چائنا بارڈر کو بھی ایس او پیز کے تحت کھولا جائے،محمدا عجاز
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)گلگت پاک چین بارڈر ہر قسم کی بندش کے باعث پاک چائنا کاروبار سے سے منسلک تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ اب بھی 186 کنٹینر میں اربوں روپے کا مال بارڈرز کی بندش کے باعث چین میں پھنسا ہوا ہے جس طرح طور خم بارڈر ایس ایچ او او پیز کے تحت کھلا ہوا ہے اسی طرح چائنا بارڈر کو بھی ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گلگت بلتستان کے تاجروں نے ایس او پیز کے تحت پاک چین بارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار نگر چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری جنرل محمدا عجاز اورراولپنڈی کے تاجر رہنماعبد المجید بٹ نے کیا۔
انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے چائنیزگورنمنٹ سے بات جیت کرکے تاجروں کے مسائل حل کیے جائیں اور بارڈرکوکھولا جائے ۔اور ان تاجروں کا کہنا ہے کہ186 کنٹینرمیںمیں پھنسے ہوئے مال اور گوداموں کے کرایوں کے مد میں فی کنٹینر60000 چائنا کرنسی کی مداداکر چکے ہے اور جتنی بھی انوسمنٹ ہوئی ہے ضائع ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ گرمیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے ہذا پہلے مرحلے میں چین میں پھنسے مال کی درآمد کو یقینی بنایا جائے