ٹڈی دل کیخلاف 93.7کروڑ ایکڑپر سروے ،42لاکھ ایکڑپر آپریشن
اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں 42اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 972مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک 321057اسکوائر کلومیٹر (تقریبا 93.7کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے، جبکہ8265مربع کلو میٹر)تقریبا42.20لاکھ ایکڑرقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 4933سے زائد افراد اور 593سے زیادہ گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ پنجاب میں پچھلے 24گھنٹوں میں267615ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2220افراد (بشمول پاک فوج)اور 320گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں27.2کروڑ ایکڑ پر سروے اور 837687ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ سندھ میں پچھلے 24گھنٹوں میں123103ایکڑ پر سروے اور3اضلاع (شہید بے نظیرآباد، جام شورواور مٹیاری)میں ٹڈی دل کی موجودگی پر882ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں483افراد (بشمول پاک فوج) اور 34سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 85.1کروڑ ایکڑ پر سروے اور98157ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں184933ایکڑ پر سروے کیا گیا اور7اضلاع (ڈی آئی خان، ٹانک، ساتھ وزیرستان، لکی مروت، کرک، اورکزئی اور خیبر)میں ٹڈی دل کی موجودگی پر2429ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں912افراد (بشمول پاک فوج)اور 119گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.10کروڑ ایکڑ پر سروے اور135940ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24گھنٹوں میں 304560ایکڑ پر سروے اور 11اضلاع (خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر،اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک اور کوئٹہ)میں ٹڈی دل کی موجودگی 8606ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1318افراد اور 120 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 70.2کروڑ ایکڑ پر سروے اور970558ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے400ہیکٹر پر2اضلاع(کیچ اور زیارت)پر ایریل اسپرے بھی کیا گیا۔