کسٹم انٹیلی جنس آفس ملتان میں ضبط شدہ گاڑیاں و دیگر سامان 7 کروڑ روپے میں نیلام
ملتان(سماجی رپورٹر)کسٹم انٹیلی جنس آفس ملتان میں گاڑیوں سمیت دیگر سامان 7 کروڑ روپے میں نیلام کر دیا گیا ہے۔ نیلامی کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید رضا نے کی جبکہ آکشنر محمد اکرم بھی موجود تھے۔نیلامی میں 38گاڑیاںاور ٹائر،غیر ملکی کپڑا،سپئر پارٹس کی 18لاٹیں رکھی گئیں جو کہ 7کروڑ روپے میں نیلام کر دی گئی ہیں۔