ڈالے اور موٹرسائیکل میں تصادم‘ 21سالہ نوجوان جاں بحق
کاہنہ (نامہ نگار )تھانہ کاہنہ کے علاقہ کاچھا فلائی اوور پر شہ زور ڈالہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 21سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کیمطابق گذشتہ روز خیابان امین کا رہائشی زین العابدین اپنی موٹر سائیکل پر کاہنہ جا رہا تھا کہ تیز رفتارشہ زور ڈالہ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ اور زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا مقامی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد متوفی کی نعش ورثا کے حوالے کردی۔