سکھر،جناح ویلفیئر کی خاتم النبی ﷺ کے حوالے سے پیش قراراد کی حمایت میں ریلی
سکھر(بیورورپورٹ)جناح ویلفیئر کی خاتم النبی ﷺ کے حوالے سے پیش قراراد کی حمایت میں ریلی ارکان سندھ اسمبلی سے اظہاریکجہتی تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں خاتم البنی ﷺ کے حوالے سے پیش کی گئی قرار داد کی حمایت میں جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام تنظیم کے صدر اصلاح الدین شیخ ، سابق نائب ناظم حاجی احسان ملک ، محمد اسامہ شیخ، ضیاء الدین ، سفیان انصاری و دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور قرار داد کا خیرمقدم کیاگیا اس موقع پر اصلاح الدین شیخ دیگر نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں نبی کریم ﷺکے اسم گرامی کے ساتھ خاتم النبین لکھنے کی قرار داد منظور ہونے کا خیر مقدم کیا اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ اس قرار داد کو باقاعدہ قانونی شکل دی جائے ،انہوں نے کہاکہ اسے صرف سندھ ہی نہیں بلکہ ملک بھر نافذ کیا جائے اور اس کی روح کے مطابق اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی اور اس کے ذریعے بہت سے فتنوں کی روک تھام ہو سکے گی، شرکاء نے سندھ اسمبلی کے جملہ اراکین بالخصوص قرار داد پیش کرنے اور اسے منظور کروانے کے سلسلے میں کردار ادا کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کا یہ عمل ان کے لیے نجات اور شفاعت نبوی کے حصول کا ذریعہ ہوگا۔جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اصلاح الدین شیخ نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں شراب کی کھکلے عام فروخت پر بھی پابندی عائد کر کے نوجوان نسل کو بچانے کیلئے حکومتی اراکین اپنا کردار ادا کریں ، اختتام مظاہرہ کرونا وائرس سے نجات کیلئے دعا کی گئی ۔