اختر مینگل کی علیحدگی کا اعلان حکومت کیخلاف بارش کا پہلا قطرہ ہے :اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ اختر مینگل کا عمران خان سے علیحدگی کا اعلان حکومت کیخلاف بارش کا پہلا قطرہ ہے کوئی نئی بات نہیں ہے ایسے مزید فیصلے آئینگے عمران خان کیساتھ نیکی کرکے بھگتنے والوں کی ایک لمبی فہرست ہے جس میں بانی نظریاتی لوگ بھی شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی خان سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات میں کہی وفد کی قیادت پی ٹی آئی این پنجاب کے نائب صدر چوہدری محمد اکرم نے کی اس مو قع پر وائس چیئر مین ریاض علوی ، ظفر علی شاہ ، شہباز گجر اور فہد جمشید بھی موجود تھے ۔