سی ڈی اے کی تمام یونینزاور آفیسرز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا قیام
اسلام آباد (وقائع نگار ) سی ڈی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس بمقام اقبال ہال لیبر یونین امان اللہ خان گروپ(سی بی اے) مزدور یونین( چوہدری یسین گروپ) ایمپلائز یونین( پاشا گروپ) ورکر فیڈریشن،آفیسر ایسوسی ایشن( نعمت اللہ گروپ) اور آل آفیسر ایسوسی ایشن( صفدر سیلم گروپ) نے شرکت کی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین نے سی ڈی اے جیسے قومی ادارے کے ملازمین و اثاثوں کی تقسیم اور سولہ ہزار خاندانوں کا معاشی قتل اور ادارے کے محنت کشوں کو دیگر اداروں میں بھیجے جانے کے خلاف سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کے خلاف سی ڈی اے کے تمام مزدور تنظیمیں اور آفیسر ایسوسی ایشن متحد ہوکر سیسہ پلائی دیوار کھڑی ہے۔سی ڈی اے کے محنت کش جنہوں نے اپنی پوری زندگی اس ادارے کو دی اور اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے اسلام آباد کو بین الاقوامی معیار کا دارلخلافہ بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔آج ان کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے سی ڈی اے میں کام کرنے والے مزدور تنظیموں نے اپنی سالوں کی جدوجہد کے بعد اپنے ملازمین کو مراعات دلوائی ہیں۔جو کہ اس ظالمانہ فیصلے کے بعد سوالیہ نشان بن چکی ہے جبکہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی تقسیم کے عدالتی فیصلے میں عدالت واضح طور پر یہ کہہ چکی ہے کے کسی بھی سی ڈی اے ملازم کو ان کی مرضی کے بغیر کسی اور ادارے میں ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا اس بات کی تائید سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ بھی اپنے منٹس میں باقاعدہ کر چکی ہے لہذا ہماری حکومت وقت ہمارے مسائل حل کرے۔